Friday, 29 November 2024


بےآسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے,عثمان بزدار

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بےآسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب لاہورکےعلاقے ٹاؤن شپ میں واقع سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ بغیر پروٹوکول پہنچے۔
سردارعثمان بزدار نے کاشانہ میں رہائش پذیر بے آسرا بچیوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچیوں میں گھل مل گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ مل کر ڈرائنگ کی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔
انہوں نے کہا کہ دوسری بار یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے، کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں، بے آسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصا ف کی حکومت نے آتے ہی طاقت ورمافیا پر ہاتھ ڈالا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جا چکا ہے، با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
واضح رہے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment