Thursday, 28 November 2024


بلوچستان کے 7اضلاع میں پولیو خصوصی مہم آج سے شروع ہوگی

ایمز ٹی وی ﴿ہیلتھ ڈیسک﴾ بلوچستان کے 7اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈاکٹروں کی جانب سے مہم کے بائیکاٹ کے باعث کوئٹہ میں مہم کو ملتوی کردیا گیا۔ 

 

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، شیرانی، ژوب، نصیرآباد، جعفرآباد، لسبیلہ کی تحصیل حب میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہونا تھی، تاہم کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے انسداد مہم کے واجبات 5ماہ سے ادا نہ کرنے پر مہم کے بائیکاٹ کے باعث مہم کو کوئٹہ میں ملتوی کردیا گیا، جبکہ پشین، قلعہ عبداللہ، شیرانی، ژوب، نصیرآباد، جعفرآباد، لسبیلہ کی تحصیل حب میں مہم آج سے شروع کی جائے گی، جس کے لیے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 

 

انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے واجبات کا مسلہ 1 سے 2روز میں حل کرلیا جائے گا، جس کے بعد کوئٹہ میں مہم دوبارہ شروع کردی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment