Friday, 29 November 2024


تعلیمی بورڈز میں پوزیشن کیلئے اسکولوں کے درمیان دوڑ لگی ہوئی ہے، چیف جسٹس کاایکشن

پشاور: ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بھاری اسکول بستوں سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، ان کے وزن کو کم کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ میں بھاری اسکول بیگز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔  سیکرٹریز ہائیر ایجوکیشن، ایلمنٹری اینڈ پرائمری ایجوکیشن، ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی اور اسکول پرنسپل عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ایسا فارمولا بنائیں کہ معصوم بچوں کی کتابیں کم سے کم ہوں،  بھاری اسکول بیگز سے بچوں کی صحت متاثر ہوتی ہے، انہیں کم کرنا ہوگا،
نجی اسکول بچوں کو مہنگے داموں کتابیں دے رہے ہیں، والدین پر یہ بوجھ بنا ہوا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تعلیمی بورڈز میں پوزیشن کیلئے اسکولوں کے درمیان دوڑ لگی ہوئی ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ طالب علم 1100 میں سے 1080 نمبر لیتے ہیں؟، اس مسئلے کو اب حل کرنا ہوگا۔

ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ صرف کاغذی کارروائی نہیں عملی کام کر کے آئیں۔

 

Share this article

Leave a comment