Friday, 29 November 2024


ملک کی معیشت میں استحکام لانا بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس لیڈرزکے وفد نے ملاقات کی جس میں اسدعمر، عبدالرزاق داؤد، چئیر مین بی اوآئی اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم سے ملاقات میں معیشت کو درپیش حالیہ چیلنجز، معیشت میں بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے بھی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی معیشت میں استحکام لانا بڑا چیلنج ہے، معیشت میں بہتری کے لیے اہم اور مشکل فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں معیشت سے متعلق فیصلوں پراسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment