Friday, 29 November 2024


الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس کی جانچ پڑتال

سلام آباد: الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس کی جانچ پڑ تال شروع کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کردی گئی۔ جس کے بعدالیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس کی اسکروٹنی شروع کردی ہے۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس میں جمع کرائی جانے والی تمام رقوم کا تفصیلی جائزہ اسکرو ٹنی کمیٹی لے گی۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس کی اسکروٹنی کا فیصلہ دیا تھا ۔

Share this article

Leave a comment