Thursday, 28 November 2024


دھماکے میں تباہ ہونے اسکول 5 سال بعد زبوحالی کا شکار

 

 

پشاور: پشاور میں 2013 میں دھماکوں سے تباہ ہونے والا اسکول 5 سال بعد بھی تباہی اور بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ علم دشمنوں نے پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں گورنمنٹ ہائی اسکول ماشو خیل کو 2013 میں بم دھماکوں سے اڑایا تھا لیکن 5 سال گزرنے کے بعد بھی اسکول کے درو دیوار تباہی اور بربادی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ علم کی روشنی سے پھیلانے والی اس درسگاہ میں بوسیدہ چھتوں اور شکستہ دیواروں کے سائے میں 300 طلباء علم پیاس بجھانے آتے ہیں، اسکول کے تین تباہ شدہ کمرے اپنی حالت زار پر نوحہ کناں ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے اپنی جگہ لیکن گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، اور ممبر قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے آبائی حلقے میں تباہ شدہ اسکول کی تعمیر نہ ہونا کسی المیہ سے کم نہیں، مستقبل کے معماروں نے حکومت وقت سے اسکول کی حالت زار کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment