Friday, 29 November 2024


سرکاری اسکول کا استاد جعلی ڈگریوں کے فروخت میں ملوث

 اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی  اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

Leave a comment