Friday, 29 November 2024


حفاظتی ٹیکوں سے کم عمر بچوں کی اموات پر قابوپایا جاسکتا ہے

کراچی: حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر ظہور بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمرکے 27 فیصد بچوں کی اموات ایسی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی جن پر حفاظتی ٹیکوں کی مددسے قابوپایاجاسکتا ہے ۔یہ بیماریاں قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ایکسپنڈڈ پروگرام ان امیونائزیشن کا بھی حصہ ہیں۔پھر بھی ان بیماریوں سے ملک میں ہر سال ایک ہزاربچے انتقال کرجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ حفاظتی ٹیکے بیماریوں سے حفاظت کے لئے موثر ترین ذریعہ ہیں جن سے دنیا میں ہر سال تقریباً 30 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو بچایا جاتا ہے۔ بچوں کی اموات کی بڑی وجہ بننے والی بیماریوںمیں پولیو، خسرہ، تشنج،کالی کھانسی،گردن توڑ، ڈائریا، روٹاوائرس اورنمونیا ودیگرشامل ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment