Thursday, 28 November 2024


داؤد یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے تعلیمی سال 2018-19 کے تحت ایوننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ داؤد یونیورسٹی کے رجسڑار کے اعلامیہ کے مطابق داخلے لینے والے خواہشمندامیدوار بی ایس کمپیوٹر سائنس اور ریاضی میں داخلے کےلئے جامعہ کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pk سے آن لائن فارم اپ لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ اپنا اندراج جامعہ کی وی سائٹ پر کراسکتے ہیں۔

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15؍ نومبر 2018ء ہے جبکہ داخلے کے لئے پر ایڈمشن ٹیسٹ کا انعقاد 25؍ نومبر 2018ء کو جامعہ کے مین جناح کیمپس نیو ایم اے جناح روڈ کراچی میں کیا جائے گا ۔ جامعہ کے قواعد و ضوابط جے مطابق ۔ داخلے کی اہلیت پر پورا اُترنے کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ مجموعی طور پر کم از کم 50؍ فیصد مارکس حاصل کئے ہوں یا کسی غیر ملکی ادارے / امتحانی باڈی سے پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے مساوی تعلیم (نمبروں کی فیصدی شرح کا تعین آئی بی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا اور درخواست گزار کو آئی بی سی سی کا ایکویویلنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا) یا کم از کم 60فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا ہو۔

 

Share this article

Leave a comment