Friday, 29 November 2024


نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

 

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

اسلام اباد: نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تاہم اس کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 44 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔ نیپرا کےمطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment