Saturday, 30 November 2024


چین کی جانب سے عمران خان کو دعوت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین میں اعلیٰ سطح وفد بھی ساتھ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان شنگھائی میں ایکسپو سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کیا۔ وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے 20 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔ پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان نے قندھار واقعے کی شدید مذمت کی۔ افغانستان کے قندھار واقعے پر الزامات مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے۔ پاکستان اور امریکا افغانستان میں دیرپا امن کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی دباؤکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا رہے گا۔

 

Share this article

Leave a comment