Thursday, 28 November 2024


ڈپریشن کو دور کرنے کا آسان طریقہ

 

جرمنی: ماہرین نے ڈپریشن اور مجموعی ذہنی کیفیت بہتر کرنے کا ایک کم خرچ نسخہ بتایا ہے کہ ہفتے میں دو مرتبہ نیم گرم پانی سے غسل ڈپریشن کو دور کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ اسی مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ گرم پانی کا غسل ڈپریشن دور کرنے میں جاگنگ اور ورزش کا متبادل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی ہے کہ اس عمل سے بدن کا قدرتی درجہ حرارت معمول پر آجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دوا اور ورزش سے تیز اثر کرتا ہے۔ جرمنی کی فرائبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے شدید ڈپریشن کے 45 مریضوں کو نیم گرم پانی سے غسل کروایا اور اس کے نتائج کا بغور جائزہ لیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں سائنس دانوں نے اسے ڈپریشن کا محفوظ اور کم خرچ طریقہ علاج بتایا ہے جس کے نتائج دو ہفتے میں برآمد ہونا شروع ہوجاتے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ گرم پانی سے غسل جسمانی گھڑی اور معمولات کو منظم کرتا ہے جس سے ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے۔اس عمل میں جسمانی اور دماغی کیمیکل اور ہارمون منظم انداز میں خارج ہوتے ہیں جو ڈپریشن کو دور کرتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment