Thursday, 28 November 2024


میرے لئے والدین بڑی مثال ہیں ، دپیکاپڈوکون

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال 14اور15نومبر کو شادی کرنے کیلئے تیارہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔دپیکا کا کہنا تھا کے وہ بہت خوش ہیں ۔ان کا کہنا تھا کے میں نے اپنی شادی کے بارے میں بہت سوچا تھا مجھے نہیں لگتا کے شادی کے بعد زندگی تبدیل ہوگی۔

ان کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شادیوں کی تیاریوں کا انداز بالکل تبدیل ہوچکا ہے، آج دلہا اور دلہن خود ہی ہر بات کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔اس پر دپیکا نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کو دیکھا ہے کہ انہوں نے کس طرح ایک ساتھ اپنی زندگی گزاری، میرے لیے وہی بہت بڑی مثال ہیں، میں چاہتی ہوں میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہو، گھر میں اور کام کے دوران ان دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اور میرے اور میری بہن کے لیے ان کو فالو کرنا ضروری ہے۔

 

Share this article

Leave a comment