Friday, 29 November 2024


شاہینوں نے کینگروز کی چھٹی کردی

 

دبئی: پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا، شاداب خان کو میچ جب کہ بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دبئی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان کے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم117رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔اس میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان اور شاہین آفریدی کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 93 رنز کی شراکت داری قائم کی ، انِ فارم بیٹسمین بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 40 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
قومی ٹیم کے بالنگ اٹیک کے سامنے کینگروز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی، میک ڈیمورٹ اور مچل مارش21،21 بناکر نمایاں رہے جب کہ کیرے 20،فنچ ایک،کرس لین15، گلین میکسویل4،شارٹ 10،کولٹرنائیل صفر ، ٹائی5 اور زمپا9 رنز بنا سکے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے متاثر کن اننگز کھیلی، پہلے میچ میں انہوں نے 39 رنز بنائے جب کہ شعیب ملک 18 ، آصف علی 4 اور فہیم اشرف صفر پر پویلین لوٹے۔ محمد حفیظ 32 اور عماد وسیم 3 رنز بنا کر نا ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل ماش نے 2، اینڈریو ٹائی، زمپا ، شارٹ اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share this article

Leave a comment