Friday, 29 November 2024


آئی ٹی انڈسٹری میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے

کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام کیرئیر فیئرکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خاد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کی نئ جہتیں کھل رہی ہیں جبکہ کمپیوٹرسائنسزڈاکٹرصادق علی خان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ مذکورہ شعبہ میں مزید تحقیق اور ایجادات کی جائیں جس سے پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں دوسرے ممالک سے مقابلہ کرسکے۔۔کمپیوٹرسائنس ہر شعبہ ہائے زندگی میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طورپر منسلک ہے،لہذا ہمارے طلبہ کو چاہیئے کہ وہ نہ صرف موجودہ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں بلکہ نئی ٹیکنالوجی تیارکرنے میں بھی اپنا کردار اداکریں

 
تقاضوں کی تکمیل کے تناظر میں سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا کو گلوبل ویلج بنادیا ہے ۔چنانچہ روایتی تعلیم سے انحراف کرتے ہوئے جامعات میں عصری تقاضوں کے مطابق جاب اورینٹڈنصاب کی تشکیل کے عملی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ طلباوطالبات کو جدید نصابی تدریس کی روشنی میں عمومی طلب سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔اس موقع پر مختلف نامور آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے اور طلبہ کو ملازمتیں بھی پیش کیں۔

 

Share this article

Leave a comment