Friday, 29 November 2024


ڈاکو واردات کےدوران ایک ماہ کی بچی لے گئے

 

میرپورخاص: میر پورخاص میں ڈاکو انوکھی واردات میں ایک ما ہ کی بچی لے گئے۔ واردات کے بعد ملزمان رقم اور زیورکے ساتھ ایک ماہ کی بچی کو بھی لے گئے۔ایس ایس پی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا،بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق میرپورخاص کے گنجان رہائشی علاقہ کھار پاڑہ سےدوملزمان جن میں ایک عورت بھی شامل ہے ،ظفر ملک نامی ایک اسکول ٹیچر کےگھر میں د ا خل ہو ئے اوراسلحہ کے زور پر دس بارہ ہزار روپے سونے کی دو بالیاں اور ایک ماہ کی بچی اغواء کرکے لے گئے،بتایا جاتا ہے کہ ظفر ملک کی دو بیویاں ہیں ،جن میں ایک دوسری منزل پر رہتی ہے۔ واقعہ سے متعلق مکان مالک ظفر ملک نے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی صبح 9بجے پیش آیا ،ایک خا تو ن وا ش روم کا بہانہ کرکے گھر میں دا خل ہو ئی ،اور ساتھ ہی اسلحہ بردار ایک اورملزم بھی داخل ہوگیا اور باآسانی واردات کرکے ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سٹی عمران مرزا،ایس ایچ او تصورجٹ مو قع ہ پر پہنچ گئے اور ضروری معلومات حاصل کیں۔ دریں اثناء ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کے لیئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

 

Share this article

Leave a comment