Thursday, 28 November 2024


ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ذہنی مریض جاں بحق

 

لاہور:ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ذہنی مریض کی ہلاکت پرپولیس نے ڈولفن اہلکاروں پرحملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ ڈولفن اہلکاروں پر حملے کامقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی،اہلکاروں نے نیم پاگل شخص کوروکا توچھریوں کے وارکردیئے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمیرکوڈرانے کیلئے زمین پرفائرکیا،وڈیوثبوت کے باوجودپولیس نے عمیرکے قتل کامقدمہ درج نہیں کیا۔

 

Share this article

Leave a comment