Friday, 29 November 2024


ماہر ہ خان کا گوگل اور فیس بک ہیڈکوارٹرزکا دورہ

 

 

ماہرہ خان کا نام ان نامور اداکاروں میں سر فہرست ہے جو پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں وہ اس وقت امریکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کے سفیر ہونے کی حیثیت سے گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے واضح رہے کہ ماہرہ خان شوکت خانم برائے کینسر کی سفیر ہیں اور وہ مختلف تقریر میں آگاہی اور فنڈز جمع کرنے کے خدمات انجام دیتی ہیں وہ کافی عرصہ سے شوکت خانم ہسپتال کے لئے خدمات انجام دے رہی ہیں انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ،گوگل اور فیس بک کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو کافی عرصے سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کر رہے ہیں ساتھ ہی انھوں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی جارے رہے گا ۔

 

 

Share this article

Leave a comment