Thursday, 28 November 2024


جنسی ہراسانی میں ملوث افراد سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے

 

ممبئی: بالی ووڈ میں ’می ٹومہم‘ سے متعلق لگنے والے الزامات اوران کا دفاع تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے تاہم اب اداکارعامرخان کی جانب سے بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی میں ملوث افراد سے کام سے متعلق کوئی رابطہ نہیں رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارنے بھارت کے مشہور ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اوراہلیہ کرن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’می ٹو‘ مہم کے تحت سامنےآنے والے ناموں کے ساتھ ہم کام نہیں کریں گے اور ان سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے۔ اداکار نے کہا کہ خواتین سے جنسی ہراسانی صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کی زندگی کے ساتھ ہے جو بہت بری اور دل دکھانے والی بات ہے۔ عامر خان نے کہا کہ جنسی ہراسانی میں ملوث افراد سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ غلط الزام سے کئی لوگوں کے کرئیربھی ختم ہوجائیں گے جو اپنی جگہ ایک غلط اقدام ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment