Friday, 29 November 2024


ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی ایک بار پھر ماہر تعلیم سے محروم

 

صوبائی محکمہ تعلیم نے ایک بار پھر ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی کی اسامی ماہر تعلیم کے بجائے بیوروکریٹ کے حوالے کردی ہے سٹی گورنمنٹ سے تین ماہ قبل لائے گئے اسپیشل سکریٹری تعلیم غلام عباس ڈیتھو ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن پرائمری کراچی مقرر کردیا انکے پاس اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن لا کا چارج بھی رہے گا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریکٹر اسکولز اور ڈی اوز کی اسامیوں پر ماہرین تعلیم کے بجائے بیروکریٹس کو لگانے کا سلسلہ سابق سکریٹری تعلیم فضل پیچوہو کے دور میں شروع ہوا جس سے محکمہ تعلیم اور اسکولوں کی کار کردگی مزید خراب ہوگئی،

بیوروکریٹ کو بطور ڈائریکٹر اسکولز تعیناتی سے دو لاکھ روپے ماہانہ خصوصی الاونس کے ساتھ گاڑیاں اور مفت پیٹرول الگ ملتا ہے ۔کراچی کی ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کی اس اسامی پر پہلے ریاض صدیقی کو تعینات کیا گیا، پھر لبنیٰ صلاح الدین کو لیا گیا اب ایک بار پھر غلام عباس ڈیتھو کو لیا گیا ہے جنہیں تعلیمی امور کا کوئی تجربہ نہیں۔

 

Share this article

Leave a comment