Friday, 29 November 2024


نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عدالت میں چیلنج

 

اسلام آباد: مقامی موٹر ڈیلرز نے اس پابندی کو عدالت میں چیلیج کردیا،انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم کو چیلنج کردیا ہے، درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی ترمیم کو چیلنج کرنے آگئے جس پر بابر اعوان نے کہا کہ جی اپنی ہی ترمیم کو چیلنج کیا ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی بجٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 227 اے اور بی آئین سے متصادم ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ نئی گاڑیوں کے لیے فائلرہونے کی شرط لگاناغیرقانونی ہے، پرانی بے شک مرسیڈیز خرید لیں کوئی پابندی نہیں، عوامی توقعات سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سیکریٹری فنانس، چئیرمین ایف بی آر اور ڈی جی موٹر رجسٹریشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment