Friday, 29 November 2024


نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ انڈر 15 آرمی کے امم خواجہ نے میدان مارلیا

 

فیصل آباد کے کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس میں فائنل کے مقابلے ہوئے۔انڈر 15 کی کیٹیگری میں آرمی کے امم خواجہ اور کے پی سے تعلق رکھنے والے شان خان میں زبردست جوڑ پڑا،امم خواجہ نے شان خان کو 3 کے مقابلے4 گیمز سے شکست دیتے ہوئے نیشنل چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،
 
لڑکیوں کے فائنل مقابلوں میں دو بار کی سابق چیمپئن فاطمہ خان کا مقابلہ پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والی پرنیہ خان سے ہوا۔فاطمہ نے پرنیہ خان پر برتری رکھتے ہوئے مقابلہ تین ایک سے اپنے نام کیا اور ایک بار پھر چیمپئن بن گیئں۔
 
کھلاڑیوں کی حوسلہ افزائی کیلئے انمیں انعامات تقسیم کئے گئے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ سے نیا ٹیلینٹ سامنے آتا ہے

 

Share this article

Leave a comment