Thursday, 28 November 2024


دبنگ خان کا ایک اور دبنگ کارنامہ

 

ممبئی: سلمان خان جو کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں اور بھارت کے نامور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی رحم دل شخصیت کے مالک ہیں، جو دوسروں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اسکرین کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔ جتنی محبت سلمان خان کے چاہنے والے ان سے کرتے ہیں اتنی ہی محبت سلمان بھی اپنے پرستاروں سے کرتے ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے کینسر میں مبتلا اپنے ننھے مداح کی خواہش پوری کی۔
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی سلمان خان کو جیسے ہی پتہ چلا وہ فوراً بچے سے ملنے ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال پہنچے اور نا صرف بچے سے ملاقات کی بلکہ وارڈ میں موجود تمام بچوں سے ملے اور ان کے معصوم چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی وجہ بنے۔

 

Share this article

Leave a comment