Thursday, 28 November 2024


مصباالحق نے سرفراز کی حمایت آوازاٹھادی

 

لاہور : گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز کیلئے بوجھ بن گئی ہے اب انھیں اس زمہ داری سے الگ کردینا چاہیے،اس بیان کے بعد ایک متنازع کھڑا ہوگیا تھا اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوولڈکپ 2019 تک کپتان رکھنے کے سوال کے متعلق یہ کہا کہ اس بات کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی کی تجویز کے بعد کیا جائیگا۔
مگر 4رکنی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن مصباالحق نے سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انھون نے سرفراز احمد کے کپتان رہنے کے حق میں فیصلے دیا ہے۔
مصباالحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ولڈکپ کیلئے سرفراز احمد ایک بہتر کپتان ہیں ٹیم انکی کپتانی میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے انکا مزید کہنا تھا کی ایشیا کپ میں شکست کے بعد اس بات کو زیر غور نہیں آنا چایئے کھیل ہار جیت کا حصہ ہے،شکست سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔مصباالحق نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا کام صرف کرکٹ کیلئے تجویز دینا نہیں بلکہ ان پر عملدرآمد کرنا بھی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment