Friday, 29 November 2024


ادریس البا دنیا کے پرُکشش انسان قرار

 

برطانوی اداکار ادریس البا کو دنیا کا پرکشش ترین زندہ انسان قرار دے دیا گیا ہے۔ تھور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار کو یہ ٹائٹل پیپلز میگزین کی جانب سے دیا گیا ہے۔
غیرملکی میگزین کے مطابق 46 سالہ ادریس البا آفیسر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش امپائر کا اعزاز پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں۔ یہ اعزاز 1917 میں برطانوی بادشاہ جارج پنجم نے ان لوگوں کیلئے شروع کیا تھا جو سلطنتِ برطانیہ کیلئے اہم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ ادریس البا کو یہ اعزاز ڈرامہ انڈسٹری میں خدمات پر دیا گیا تھا۔
ادریس البا کو معلوم ہوا کہ انہیں پرکشش ترین انسان قرار دیا گیا ہے تو انہوں نے پہلا رد عمل کچھ یوں دیا ” نہ کر، ہو ہی نہیں سکتا، کیا واقعی مجھے یہ اعزاز دیا گیا ہے‘۔پرکشش ترین انسان کا کہنا ہے کہ جب انہیں خبر ملی تو انہوں نے سب سے پہلے شیشہ دیکھا اور اپنا پوری طرح جائزہ لیا،اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہوئی اور اس نے میرے غرور کو بڑھاوا دیا۔

 

Share this article

Leave a comment