Friday, 29 November 2024


تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے چرسیوں اور شرابیوں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد: نئے پاکستان میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ اے آئی جی اسلام آباد نے چرسیوں اور شرابیوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ اب کسی سے شراب پکڑی جائے یا چرس وہ جیل کی ہوا نہیں کھائے گا ہاں البتہ پولیس والوں کے ساتھ مل کر جوڑا بنالے تو اس کی اپنی مرضی ہے ۔ عمران خان کی حکومت کے آغاز میں ایک چرسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کپتان سے افغانستان سے سستا مال منگوانے کی اپیل کی تھی۔ اب لگتا ہے کہ تبدیلی سرکار نے اس چرسی کی پکار پر لبیک کہہ دیا ہے کیونکہ نئے پاکستان میں شراب پکڑی جائے یا چرس اس پر نہ تو مقدمہ ہوگا اور نہ ہی کوئی سو موٹو نوٹس لیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment