Thursday, 28 November 2024


ہزاروں ایوارڈز لینے والے "کنگ خان" مایوسی کاشکار

کلکتہ :فلم فیئر، پدم شری، آئیفا، کرسٹل، گلوبل انڈین فلم آنرز، ایشین فلم ایوارڈ فارلائف ٹائم اچیومنٹ سمیت بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج تک ہندی سینما کا سب سے اہم نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے ہیں اور اس بات کے لیے انہیں بے حد افسوس ہے۔

حال ہی میں کنگ خان نے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر دکھایا گیا، تقریب کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں آج تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی ان کی کوئی فلم اس طرح کے بڑے فیسٹیول میں دکھائی گئی ہے جس بات کا انہیں بے حد افسوس ہے۔

شاہ رخ خان دنیا کے مقبول ترین سپر اسٹار ہونے کے باوجود بہت نرم طبیعت کے انسان ہیں انہوں نے نہایت عاجزانہ لہجے میں کہا میں اب تک 70 فلمیں کرچکاہوں لیکن مجھے فلم فیسٹیولز میں اپنی فلموں کی نمائش یا دانشورانہ تقریر کے لیے نہیں بلکہ تقریب میں رقص کرنے، وفد کا استقبال کرنے اور شرکا سے اچھے الفاظ کہنے کے لیے بلایاجاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاید میں دیگر لوگوں کی طرح اسمارٹ نہیں ہوں۔

کنگ خان نے مزید کہا یہ بہت افسوسناک ہے کہ مجھے آج تک نیشنل ایوارڈ نہیں ملا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے اگلے 10 سالوں میں ایسا وقت آئے کہ میری فلموں میں سے کوئی فلم اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں نمائش کے لیے منتخب ہوجائے۔

 

 

Share this article

Leave a comment