Friday, 29 November 2024


پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اصولی فیصلہ

 

 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو الگ کمپنی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
پی ایس ایل کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے سے متعلق مشاورت لی جا رہی ہے،
لیگ ڈیپارٹمنٹ کو پی ایس ایل کو الگ کرنے کے لیے جلد تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا چیئرمین، گورننگ بورڈ اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ بھی کرکٹ بورڈ سے الگ ہوگا۔
نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے دور میں یہ معاملہ تعطل کا شکار رہا۔

 

 

Share this article

Leave a comment