Friday, 29 November 2024


خاتون انصاف کیلئے ترس رہی ہے،71 سال گزر گئے سسٹم کو شرم آنی چاہئے

 

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ڈاکٹر نازیفہ عثمان کی 71 سالہ پرانی 310 کنال زمین سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نازیفہ عثمان کے والد نے جالندھر سے پاکستان ہجرت کی تھی نازیفہ عثمان کے والد نے 310 کنال زمین کا کلیم داخل کیا 71سال گزرنے کے باوجود زمین نہیں ملی عدالت سے استدعا ہے کہ زمین یا اس کے بدلے رقم ادا کی جائے. سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کےلئے سمری بھجوا دی گئی ہے عدالت نے استفسار کیا کہ 45 روزمیں پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کے فیصلے پرعمل کیوں نہیں کیا؟چیف جسٹس انوار الحق نے ریمارکس دیئے کہ ایک خاتون انصاف کےلئے ترس رہی ہے71 سال گزر گئے سسٹم کو شرم آنی چاہئے ہم یہاں منصف اعلیٰ بن کے بیٹھے ہیں چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی پنجاب حکومت ایک ہفتے میں معاملہ حل کرے۔

 

Share this article

Leave a comment