Thursday, 28 November 2024


طالبِ علم نے اسکول کو آگ لگا دی

 

یوگنڈا: افریقی ملک یوگنڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ جنوب مغربی یوگنڈا کے ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر غصے میں آکر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔ ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ آگ میں جھلس کر 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے. پولیس نے مشتبہ طلبہ کو حراست میں لے لیا جب کہ غفلت برتنے پر اسکول وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment