Thursday, 28 November 2024


پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی پویلین بھیج دیے

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ شروع ہو گیا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا لئے۔
ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا لئے۔ یاسر شاہ اور محمد عباس نے کیویز کے 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا، یاسر شاہ نے 2 اور محمد عباس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
گذشتہ دونوں فارمیٹس میں شاہین اچھی پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ سیریز میں جیت کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ اسد شفیق، اظہر اور امام الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، یاسر شاہ، عباس اور بلال آصف بھی میدان میں ہیں۔
کیویز بھی اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ یاد رہے 22 سیریز میں سے گرین کیپس نے 13 میں فتح سمیٹی ہے اورصرف 3 میں کیویز کو کامیابی ملی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 8 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے۔اس سے قبل 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی تھی کیوکہ تیسرا ون ڈے بارش کی نظر ہو گیا تھا

 

Share this article

Leave a comment