Friday, 29 November 2024


ایشین انفرا اسٹرکچر بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری

 

 
بیجنگ: ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)کی ترجمان لارل اوسٹ فیلڈ نے جمعرات کو پاکستانی صحافیوں کے ایک وفدکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے آئی آئی بی نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ابتدائی طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے پر 160ملین ڈالر، کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر 100ملین ڈالر، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر 402 ملین ڈالر اور لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ منصوبے پر400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج منصوبے پر ورلڈ بینک کی جانب سے بھی 160 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان 80 ملین ڈالر مختص کرے گی۔ اسی طرح کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلیے بھی اے آئی آئی بی کے علاوہ دیگر سرمایہ کاروں کی جانب سے 390 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ پاکستان 92.5 ملین ڈالر اپنے وسائل سے مختص کرے گا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلیے حکومت پنجاب بھی 57.9ملین ڈالر فراہم کرے گی

 

Share this article

Leave a comment