Friday, 29 November 2024


قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ جامعات میں شامل

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھردنیاکی ٹاپ 500 جامعات میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے.
یو ایس نیوز اینڈ ورلڈرپورٹ کی گلوبل رینکنگ 2019 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کاشمارایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے اور اسے یہ اعزاز 46.6 کے گلوبل اسکور حاصل کرنے پر دیا گیا، اسکورتحقیق کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیادپردیا گیا ہے۔
درجہ بندی کے مطابق پاکستان میں قائداعظم یونیورسٹی پہلے جبکہ آغا خان یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کی تیسری عمدہ یونیورسٹی کے طورپرسامنے آئی ہے ۔
عالمی رینکنگ میں آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 572 تھا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں76ویں نمبر پر تھا۔ قائداعظم یونیورسٹی دنیا بھر میں انجینئرنگ کے میدان میں 180، کیمیات میں 376 اورطبیعات میں 332 نمبر پر رہی۔

Share this article

Leave a comment