Friday, 29 November 2024


عرب امارات میں وزیر اعظم کا پرُ تپاک استقبال

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کریں گے۔
 

 

Share this article

Leave a comment