Friday, 29 November 2024


دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن

 

دنیا بھر میں آج مردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

19 نومبر کو دنیا بھر میں ’انٹر نیشنل مینز ڈے‘ یعنی کہ مردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس دن کو منانے کا آغاز سال 1999سے کیا گیا۔ 

اس دن کو منانے کا مقصد مردوں اور بچوں کی صحت پرفوکس کرنا اور صنفی تعلقات بہتر بنانا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مردوں کا دن منانے کا مقصد صنفی برابری کے تصور کو فروغ دینے کے علاوہ دن کا مقصد مردوں کی معاشرے، خاندان اور بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اعانت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز، کانفرنسز اور تقریبات کا ا ہتمام کیا جاتا ہے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ مردوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment