Friday, 29 November 2024


50 ہزار اساتذہ کی ترقیاں متاثرہونے کا خدشہ

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ترقیاں نہم اورگیارہویں جماعت کے رزلٹ سے مشروط کردیں، پالیسی سے صوبہ بھر کے 50 ہزار اساتذہ کی ترقیاں متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ترقیاں نہم اورگیارہویں جماعت کے نتائج سے مشروط کردیں ہیں جبکہ اس سے قبل صرف 10ویں اور 12 ویں جماعت کے رزلٹ پر گریڈ 16 ، 17 اور 18 کو ترقیاں دی جاتی تھیں۔
پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے صدر رانا عطاءمحمد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ریگولیشن کی پروموشن پالیسی کی وضاحت درست نہیں لی جا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ 9ویں اور 11 ویں جماعت کے رزلٹ مشروط کرنے سے پنجاب بھر کے اساتذہ کی ترقیاں رک جائیں گی۔
رانا عطاءکا مزید کہنا تھا کہ 9 ویں اور 11ویں کا امتحان فائنل امتحان نہیں ہوتا، پالیسی تبدیل نہ کی گئی تو اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment