Friday, 29 November 2024


انجمن اساتذہ کا احتجاجی تحریک عبدالحق کیمپس سے شروع کرنے کا فیصلہ

 

کراچی: انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیمپس کے بیشتر اساتذہ سے تجاویز لی جس کی روشنی میں عبدالحق کیمپس کے 16 اساتذہ نے 29 اکتوبر کو VC سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے لیکن VC صاحب کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ اور VC صاحب نے مشاورت کے لے ایک ہفتے کا ٹائم مانگا۔9 نومبر کو انجمن اساتذہ نے دوبارہ vc صاحب سے رابطہ کر کہ ان کا موقف معلوم کیا لیکن پھر مایوسی ہوئی۔ جبکہ 14 نومبر کو انجمن اساتذہ نے جنرل باڈی اجلاس بلا کر تمام صورتحال اساتذہ کے سامنے رکھی۔جس میں اساتذہ نے متعدد مسائل کی طرف نشاندہی کی۔جس کو قرارداد کی شکل میں vc صاحب کے پاس جمع کروادیا اور اس میں واضح کردیا کہ انجمن اپنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔مگر VC صاحب کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ لہٰذا اب انجمن اساتذہ نے بروز جمعرات 22 نومبرآج سے اپنی احتجاجی تحریک عبدالحق کیمپس سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment