اسلام آباد : نیب کے زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پولی کلینک ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا بورڈ نے شہباز شریف کے سی ٹی سکین سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے جبکہ ادویات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ پولی کلینک کے چار رکنی میڈیکل بورڈ نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر رہائشگاہ پر شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر حامد اور ڈاکٹر نیاز پر مشتمل چار رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی متعلقہ بیماری کے حوالے سے فل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کی۔ قائد حزب اختلاف کو تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے جبکہ ان کے سی ٹی اسکین سمیت دیگرٹیسٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ شہباز شریف کا سی ٹی اسکین کل اسلام آباد میں کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کےلئے اپوزیشن لیڈر کے آئندہ 24 گھنٹے بھی اسلام آباد میں قیام کا امکان ہے۔
شہباز شریف کا طبی معائنہ، چار رکنی بورڈ کی فل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش
- 24/11/2018
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1595 K2_VIEWS
Leave a comment