Friday, 29 November 2024


فی توالہ سونا 2050 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی:  ملکی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا 2050 روپے مہنگا ہو ا ہے جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 61700روپے سے بڑھ کر 63ہزار750روپے پر جا پہنچی، اسی طرح 1757روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 898 روپے سے بڑھ کر 54 ہزار 655 روپے ہو گئی تاہم عالمی صرافہ مارکیٹ میں اسی مدت کے دوران فی اونس سونا صرف1ڈالر مہنگا ہو کر 1222ڈالر فی اونس ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 50روپے مہنگا ہوا اسی طرح دس گرام سونا 43روپے مہنگا ہو گیا۔

 

 

Share this article

Leave a comment