Friday, 29 November 2024


پاکستان نومولود بچوں کی شرح اموات میں خطرناک ملک قرار

اسلام آباد: پاکستان نومولود بچوں کی شرح اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک ہے جہاں ہر 22 ویں بچے کی پیدائش کے بعد ایک کی موت ہوتی ہے۔

یونیسف کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات 46 فیصد تک ہے جس کی وجہ سے پاکستان نومولود بچوں کی شرح اموات کے لحاظ سے سب سے خطرناک ملک قرار پایا ہے۔ رپو رٹ کے مطابق نومولود بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے جاری ہونے والی فہرست میں 10 بد ترین ممالک میں پاکستان سمیت سنٹرل افریقن ریپبلک، افغانستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، مالی وغیرہ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نومولود بچوں کی شرح پیدائش کے حوالے سے سب سے محفوظ ملک جاپان کو قرار دیا گیا ہے جہاں پر شرح اموات صرف 1 فیصد ہے جبکہ دیگر محفوظ ممالک میں سنگاپور، آئس لینڈ، فن لینڈ، سلووینیا، ایسٹونیا، کوریا اور ناروے شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment