Friday, 29 November 2024


غیرقانونی تجاوزات آپریشن، نجی اسکولوں کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب

کراچی: پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے 27نومبر کو ہنگامی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے اجلاس میں پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، اجلاس میں نجی اسکولز کے سربراہان بھی شرکت کریں گے
 
اس موقع پر پرائیوٹ اسکولز کے سربراہان چیرمین شرف الزمان اور ایسوی سی ایشن کے دیگر عہددران کو اعتماد میں لے کر اسکولز بچاﺅ تحریک کا اعلان بھی کیا جائے گا اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی بحران پیدا کیا جا رہا ہے جس میں لاکھوں طلبہ ہزاوں ٹیچرز اور دیگر عملے کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔
شرف الزمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس نوٹس کے خلاف تمام نجی اسکولوں پر سیاہ پرچم لہرائین گےاحتجاجی بینرز آویزاں کیے جائیں گے جبکہ اسکولز منتظیمین اور تدریسی عملہ بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھے گا.
شرف الزمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے اسکول مالکان کو دی جانے والی دھمکیاں ناقابل برداش ہیں ایس بی سی اے نے دیے گئے نوٹس واپس نہ لیے تو ٹیچرز ،طلبہ اور ولدین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آے گا ۔ شرف الزمان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کے موسم سرما کی چھٹیوں میں کے پرائیوٹ اسکولز کو رہا ئشی جگہوں سے منتقل کیا جا سکے.
تما م اسکول منتظیمین ا خبارات اور الیکٹرونک میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایس پی سی اے کی جانب سے قوم کے نو نہالوں کو جہالت کے اندہیروں میں دھکیلنے سے روکے بلائے گئے اجلاس کی کوریج کر کے علم دوستی کا ثبوت دیں۔

Share this article

Leave a comment