Friday, 29 November 2024


عامر خان نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی

 

ممبئی: عامر خان نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی
بھارتی رپورٹ کے مطابق عامر خان اس وقت فلم ’مہابھارت‘ کے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم کے لیے شاہ رخ خان کو فون کیا اور کہا کہ وہ ایک دفعہ اسکرپٹ ضرور پڑھیں، انہیں فلم کی کہانی پسند بھی آئی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ اسے کرنے کے لیے راضی بھی ہوگئے‘۔
سارے جہاں سے اچھا‘ بائیوپک فلم ہے جو پہلے بھارتی خلاءباز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے، جس کی کہانی راجابلی نے لکھی ہے۔
فلم آئندہ برس فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن اس کے بعد فلم کوئی بڑا چھکا مارنے میں ناکام رہی۔
میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر عامر خان فلم بینوں سے معافی بھی مانگ چکے ہیں

 

Share this article

Leave a comment