Friday, 29 November 2024


وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ہونے والی بیماریاں

وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور اعصاب کی نشونما کے لیے نہایت ضروری ہے اس کی کمی ہمارے جسم کو سخت ناقابل تلافی نقصانات پہنچا سکتی ہے یہ وٹامن کچھ غذاؤں جیسے مچھلی، اورنج جوس، پنیر اور انڈے کی زردی وغیرہ میں بھی موجود ہوتا ہے لیکن اسے صرف ان غذاؤں کی مدد سے مکمل طور پر حاصل کرنا ناممکن ہے

وٹامن ڈی کی کمی ہمارے اندر بہت سے مسائل پیدا کرسکتی ہے اس کی کمی کمر، جوڑوں اور گھٹنوں وغیرہ میں درد کا سبب بن سکتی ہے جو اس قدر شدید ہوسکتا ہے کا
آپ اپنے روزمرہ کے کام انجام دینے سے قاصر ہوجاتے ہیں وٹامن ڈی کی کمی سے بہت پسینا آتا ہے ،آپ کا دماغ کمزور ہوجاتا ہے جس سے آپ کو ڈیپریشن ہونے لگ جاتا ہے ،بال تیزی سے جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں پٹھوں میں درد رہتا ہے ایسے افراد سپلیمنٹس کے ذریعے وٹامن ڈی کی کثیر مقدار لے کر اس تکلیف سے محفوظ رہ سکتے ہیں
 

 

Share this article

Leave a comment