نارووال : کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیادکی تقریب میں آرمی چیف کا کپنا تھا کہ کرتارپورراہداری منصوبہ امن کی طرف قدم ہے جو اس خطہ کی ضرورت ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جو اس خطے کی ضرورت ہے، سرحدوں پر خاردار تاریں آزاد ریاست کی جانب سے غیرقانونی آمدورفت روکنے کے لیے ہیں، گیٹ اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لیے ہے، اور یہی معاملہ ہمارے سب ہمسائیوں کے لیے ہے
COAS attended Kartarpura Corridor ceremony.“It’s a step towards peace which our region needs. Barbed wire at borders is measure by a sovereign state to check / deny illegal crossings. Corridors & Gates are for legal peaceful visitors. So is the case for all our neighbors”, COAS. pic.twitter.com/d5K7AmLEYS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 28, 2018
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔