Friday, 29 November 2024


حکوت نے 100 دن میں کیا کیا؟؟ وزیر اعظم خود میدان میں آگئے

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج حکومت کے پہلے 100 روزمکمل ہونے پر اپنی کارکردگی سے قوم کوآگاہ کریں گے۔ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے خصوصی تقریب کنونشن سینٹرمیں ہو گی، وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان تقریب میں معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اور50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بتائیں گے، اس کے علاوہ تعلیمی اصلاحات، احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومت کا 100 روزہ پلان 6 نکات پر مرکوز تھا جس میں طرزحکمرانی میں تبدیلی، وفاق کی مضبوطی، اقتصادی ترقی کی بحالی، ذراعت کی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب اورقومی سلامتی کو یقینی بنانا شامل تھا۔

 

Share this article

Leave a comment