Friday, 29 November 2024


ولی خان بار وتل کیس کا فیصلہ محفوظ

 

کراچی: صحافی ولی خان بابر کے قتل میں ملوث سزا یافتہ ملزمان کی لاڑکانہ سے کراچی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ولی خان بابر قتل کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی لاڑکانہ سے کراچی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ملزمان میں سید محمد علی رضوی اور فیصل محمود عرف نفسیاتی شامل ہیں،جبکہ طاہر نوید اور محمد شاہ رخ بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت نےسزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ کیس کا ٹرائل سکھر میں ہوا اب اپیل لاڑکانہ میں زیر سماعت ہے، ملزمان کو لاڑکانہ سے کراچی منتقل کرنا مشکل ہے۔

 

Share this article

Leave a comment