Friday, 29 November 2024


امتحانات کے دوران "ایکسٹرا شیٹ" نہیں ملے گی

 

فیصل آباد۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ میٹرک ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحانات کے دوران طلباو طالبات کو بی کاپی دینے پر بابندی عائد کردی ہے
 
بی کاپی پرپابندی عائد کرنے کا مقصد طالبات میں نکل اور رٹہ تعلیم کے فروغ کو روکنا ہے
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کے زہن میں ہے کہ بی کاپی بھرنے سے انہیں پیپر میں اضادفی نمبر دیے جائیں گے جس کی وجہ سے وہ امتحانی کاپی کو بھرنے کے لئے نکل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تعلیمی بورڈ کی جانب سے رٹے اور نکل کو روکنے کے لیے ایہ اکشن لیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طالبات کو 32 صفحات کی کاپی اور میٹرک کے طالبات کو 24 صفحات کی کاپی دی جائے گی تما م طالبات کو انہیں صفحات میں سارے جوابات لکھنے ہوں گے
اس پالیسی کا اطلاق فیصل آبا د کے تمام اسکولز اور کالجوں پر ہوگا۔پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکول اور کالجزکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment