Friday, 29 November 2024


مطالبات منظورنہ کئےتوموٹروےاورملتان روڈکومکمل بندکردیں گے

لاہور: پنجاب بھر کے کسانوں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر حکومت کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے آنے والے کسانوں نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا تھا جو دوسرے روز بھی جاری ہے۔ احتجاج کے باعث ملتان روڈ بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کھاد اور بجلی کے نرخوں میں کمی کرے، کسانوں سے گنا خریدا جائے تاکہ گندم کی فصل کی بروقت کاشت ہوسکےاور کسانوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں۔ حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو موٹر وے اور ملتان روڈ کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔ مطالبات کی منظوری کے لئے اگر ہمیں دس روز بھی دھرنا دینا پڑا تو دیں گے۔

Share this article

Leave a comment