Friday, 29 November 2024


بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی تیاری کرلی

ئی دہلی: بھارت نے پاکستان کو بنجر کرنے کیلیے ایک اور قدم اٹھا لیا، مودی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پورکندہی ڈیم منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
واضح رہے کہ دریائے راوی پرشاہ پرکندیی ڈیم منصوبے کوابتدائی طور پرنومبر2001 میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا۔

Share this article

Leave a comment