Friday, 29 November 2024


ڈالر کی قیمت نیچے آگئی

کراچی : انٹر بینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم ہفتے کے اختتام پر ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 138 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔
جب کہ اوپن مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر ایک روپیہ 60 پیسے مہنگا ہوکر 139 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 2.30 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت خرید 139 روپے 30 پیسے رہی۔

Share this article

Leave a comment